عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
در مدح سیدۂ کائنات
ساراؑ کا مرتبہ ہے بہت ارفع و جلیل
ہیں ایک نبیؑ کی ماں تو ہیں بے مثل و بے مثیل
مریمؑ کا اوج نسبت عیسیٰؑ سے بے عدیل
لیکن بتولؑ اپنے فضائل کی خود دلیل
ایسے شرف کہ مریمؑ و ساراؑ کہاں ہوئیں
اک دو نہیں، یہ گیارہ اماموں کی ماں ہوئیں
وہ جس کے نونہال کا جھولا ملک جُھلائے
رضوان جس کے قول پہ خلعت جنت سے لائے
خدمت کو جس کی عرش سے خود جبرئیلؑ آئے
جس کو سلام کر کے نبیﷺ عظمتیں بڑھائے
اس کے شرف سے عظمتِ نسواں عیاں ہوئی
ان کے قدم کے تلے کی زمیں آسماں ہوئی
ساحر لکھنوی
سید قائم مہدی نقوی
No comments:
Post a Comment