Sunday, 30 April 2023

قربتوں کے سارے لمحے دوریوں میں کھو گئے

 قربتوں کے سارے لمحے دوریوں میں کھو گئے

خواب کچھ آنکھوں میں لیکن جاتے جاتے بو گئے

یاد جب آئی تِری تو منتظر پہروں رہے

اپنی تنہائی سے آخر پھر لپٹ کر سو گئے

عہدِ طفلی! نوجوانی کھو گئی کس موڑ پر

حادثے ہونے تھے جتنے وہ تو آخر ہو گئے

اس طرف تھا کوئے جاناں، اس طرف اس کا تھا در

توڑ کر ناطہ سبھوں سے آپ کس کے ہو گئے

لوٹ کر آئے نہ پھر، جانے تھا کیسا وہ سفر

بزمِ ہستی چھوڑ کر، آصف یہاں سے جو گئے


آصف دسنوی

No comments:

Post a Comment