Saturday 29 April 2023

زباں کا پاس ہے تو قول سب نبھانے ہیں

زباں کا پاس ہے تو قول سب نبھانے ہیں

اگر مُکرنے پہ آؤں تو سو بہانے ہیں

تیر نگاہ کے رستے سبھی نئے ہیں مگر

ہمارے طور طریقے سبھی پرائے ہیں

نہ راس آئی ہمیں آپ کی ادا کوئی

ستم ہے اس پہ کہ ہم آپ کے دِوانے ہیں

یہ کیا کہ حوصلہ تم نے ابھی سے ہار دیا

ابھی تو وقت نے کچھ اور گُل کھلانے ہیں

سیاہ رات کی تاریکیاں بجا، لیکن

نویلی صبح کے منظر عجب سہانے ہیں

ہر اک سمت بلاؤں کا اک ہجوم سا ہے

تمام حوصلے اب دل کو آزمانے ہیں

نیا تو کچھ بھی نہیں تیری داستاں میں چاند

وہی ہیں درد کے قصے وہی فسانے ہیں


مہندر پرتاب چاند

No comments:

Post a Comment