عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
سر دفتر کون و مکاں شاہنشہ دنیا و دیں
احمدؐ، محمدؐ، مصطفیٰؐ، محبوب رب العالمیں
ہیں سالک راہِ صفا، ہیں مالکِ ملکِ خدا
ان کے لیے سب کچھ ہوا، خورشید، مہ، چرخِ مبیں
شمس الضحیٰ، بدرالدجیٰ، خیرالوریٰ، نورالہدیٰ
شانِ خدا، فضلِ الٰہ، شاہنشہِ کرسی نشیں
ختم الرسل، ہادئ کل ہیں باعثِ ہر جزو و کل
سلطاںِ دیں، شمس الیقیں ہیں رحمۃ للعالمیں
مخلوق میں یکتا ہیں یہ، کثرت میں بے ہمتا ہیں یہ
کیا جانے کوئی کیا ہیں یہ، ان کو کوئی ہمسر نہیں
سر کشن پرشاد شاد
No comments:
Post a Comment