Saturday 22 April 2023

اے جانِ حزیں چل دیکھ ذرا وہ روضۂ پاک مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


اے جانِ حزیں چل دیکھ ذرا وہ روضۂ پاک مدینے میں

جس روضے کی تنویر سے ہے اک نور جہاں کے سینے میں

دہلیز پہ انﷺ کی سجدہ کر اور عمرِ خضرؑ کا طالب ہو

مصروف ابد تک رہنے دے، دنیا کو مرنے جینے میں

توحید کی مے کا لطف اٹھا، ایمان کے جام و مینا سے

جب ساقی ساقئ کوثرﷺ ہو پھر عذر بھلا کیا پینے میں

طوفان کہاں، گرداب کہاں، جب حضرتؐ خود ہوں کشتی باں

وہ پار اترا جو بیٹھ گیا، توحید کے پاک سفینے میں

ہے عرش درِ محبوبِﷺ خدا، ملجا ہے مقدر والوں کا

کٹتے ہیں تصور میں اپنی گو صبح و شام مدینے میں


عرش ملسیانی

پنڈت بال مکند

No comments:

Post a Comment