Friday, 28 April 2023

تخلیہ آؤ باہر سے اندر کو ہجرت کریں

 تخلیہ


آدمی اور سڑک

ایک طرفہ سڑک

جس میں یوٹرن کا کوئی رستہ نہیں


ایک دیوار ہے

ایک اونچی سی دیوار ہے

دوسری سمت کچھ بھی نہیں ہے

زمیں بھی نہیں


تجھ کو دیکھا نہیں

کتنی مدت ہوئی تجھ کو دیکھا نہیں

تجھ سوا کچھ سجھائی بھی دیتا نہیں


آؤ ہجرت کریں

جسم سے ماورا

آؤ باہر سے اندر کو ہجرت کریں


راشد ملک

No comments:

Post a Comment