Friday 21 April 2023

بڑی تکلیف دہ مجھ کو جدائی ہے محمد کی

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


بڑی تکلیف دہ مجھ کو جدائی ہے محمدﷺ کی

درِ اقدس پہ حسرت کھینچ لائی ہے محمدﷺ کی

فرشتے بھی، بشر بھی، دونوں انؐ پر فخر کرتے ہیں

زمیں سے عرشِ اعظم تک رسائی ہے محمدﷺ کی

جو یہﷺ پیدا نہ ہوتے تو نہ ہوتا کوئی بھی پیدا

خدا کی شان ہے گویا خدائی ہے محمدﷺ کی

ہوئے اک چاند کے دو ٹکڑے انگلی کے اشارے سے

منور کتنی یہ معجز نمائی ہے محمدﷺ کی

ہوائے شوق اڑا کر جلد پہنچا دے مدینے میں

کہ مشہور جہاں حاجت روائی ہے محمدﷺ کی

اٹھائے حشر بھی مجھ کو تو اب میں اٹھ نہیں سکتا

بڑی مشکل سے ڈیوڑھی ہاتھ آئی ہے محمدﷺ کی

یہی مصرع پڑھے گا بسملِ عاصی قیامت میں

دُہائی ہے محمدﷺ کی، دُہائی ہے محمدﷺ کی


بسمل الہ آبادی

سکھ دیو پرشاد

No comments:

Post a Comment