Friday, 21 April 2023

وطن سے پیار ہے جن کو انہیں سب سے محبت ہے

انہیں سب سے محبت ہے

وطن سے پیار ہے جن کو انہیں سب سے محبت ہے

وہ کرتے ہیں محبت اپنے گھر کے رہنے والوں سے

انہیں آرام دے کر خود مصیبت سہنے والوں سے

بزرگوں سے عقیدت ہے انہیں بچوں سے الفت ہے

غریبوں سے امیروں سے انہیں سب سے محبت ہے

وطن سے پیار ہے جن کو انہیں سب سے محبت ہے

محبت ہے پرندوں سے انہیں پیڑوں سے ہے رغبت

انہیں ہریالی بھاتی ہے انہیں کھیتوں سے ہے رغبت

وطن سے پیار ہے جن کو انہیں سب سے محبت ہے

انہیں یہ دھوپ یہ بادل یہ ورشا اچھی لگتی ہے

انہیں شاخوں پہ کوئل گھر میں چڑیا اچھی لگتی ہے

انہیں دریاؤں میں کشتی چلانا اچھا لگتا ہے

انہیں جھرنوں کے پانی میں نہانا اچھا لگتا ہے

وطن سے پیار ہے جن کو انہیں سب سے محبت ہے

عزیز انصاری

No comments:

Post a Comment