عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
خدا کی بزمِ جہاں پر ہے یہ عنایتِ خاص
کہ دے کے آپؐ کو بھیجا گیا ہدایتِ خاص
خدا اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں
نگاہِ شوق میں آیت یہی ہے آیتِ خاص
بجز زیارتِ روئے رسولﷺ جنت سے
غرض ہی خاص ہمیں ہے کوئی نہ غایتِ خاص
نبیِ خاتمؐ و ختم الرسلؐ ہیں آپﷺ بس آپؐ
نہایتوں میں نہایت ہے، یہ نہایتِ خاص
ہم امتی ہیں رعایت یہ خاص ہے ہم سے
خوشا کہ حشر کے دن بھی ہے یہ رعایتِ خاص
اجمل سراج
No comments:
Post a Comment