Monday 10 June 2024

سرکار آ گئے ہیں سردار آ گئے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرکارﷺ آ گئے ہیں سردار آ گئے ہیں

اے غم کے مارے لوگو غمخوار آ گئے ہیں

روشن ہوئیں فضائیں روشن ہے آسماں

دونوں جہاں کے شہنشاه ابرار آ گئے ہیں

قران میں یہ خود ہی اللہ نے کہہ دیا ہے

پڑھ کے درودﷺ بھیجو دلدار آ گئے ہیں

صدقہ حسنؑ حسینؑ کا دے دیجیے شفا

سر کو جھکا کے در پہ ہم بیمار آ گئے ہیں

محشر میں جا کے ان سے کہہ دیں گے ہم زوہیب

کوثر پلا دیں آقاﷺ مے خوار آ گئے ہیں


زوہیب حسن

No comments:

Post a Comment