نظر سے جام پیہم پی رہا ہوں
عجب عالم ہے جس میں جی رہا ہوں
گزر آیا جنوں کی منزلوں سے
اب اپنے چاکِ دل کو سی رہا ہوں
خوشا قسمت غرورِ عشق بن کر
نگاہوں میں خود اپنی ہی رہا ہوں
مجھے حیرت ہے اپنی زندگی پر
کہ تم سے دور رہ کر جی رہا ہوں
تیری محفل میں ہوں اب اجنبی سا
کبھی محفل کی رونق بھی رہا ہوں
وہ ساغر بھر کے مجھ کو دے رہے ہیں
سرور و کیف و مستی پی رہا ہوں
فدا میں کیا ہوں، میری زندگی کیا
کسی کا نام لے کر جی رہا ہوں
فدا خالدی دہلوی
No comments:
Post a Comment