Friday, 17 April 2026

آپ بھی چل کے طیبہ ذرا دیکھیے

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپ بھی چل کے طیبہ ذرا دیکھیے

ہر طرف نورﷺ جلوہ نما دیکھیے

طٰہٰ، یٰسین اور خاتم الانیباءﷺ

رب نے کیا کیا لقب ہے دیا دیکھیے

کیا بیاں ہو بھلا عظمت مصطفیٰﷺ

مدح کرتا ہے خود کِبریا دیکھیے

چاند ٹکڑے کِیا ایک انگشت سے

یہ نبیﷺ کا مِرے معجزہ دیکھیے

دست سرکارﷺ بطحا میں اے مومنو

کنکری نے بھی کلمہ پڑھا دیکھیے

اللہ، اللہ، مقام شہِ انبیاءﷺ

چرخ بھی بن گیا راستہ دیکھیے

مصطفیٰﷺ آئے تو دین روشن ہوا

ہر اندھیرا مٹا کفر کا دیکھیے

کوئی مونس نہیں، کوئی ہمدم نہیں

آپﷺ ہی کا ہے بس آسرا دیکھیے

اس گنہ گار عفت کی جانب کبھی

اک نظر اے شفیع الوریٰﷺ دیکھیے


شہناز عفت

No comments:

Post a Comment