عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
شعورِ نعت کے اتنے قریب لے آیا
رہِ نجات کے اتنے قریب لے آیا
ہزار جان سے صدقے میں اس گناہ کے جو
خدا کی ذات کے اتنے قریب لے آیا
وہی خدا مجھے لائے گا منقبت کی طرف
جو غزلیات کے اتنے قریب لے آیا
مجھ ایسی جاہل مطلق کو شوق مدحِ رسولؐ
قلم دوات کے اتنے قریب لے آیا
خدا نے لانی تھی آسانیاں سو پہلے مجھے
وہ مشکلات کے اتنے قریب لے آیا
جہاں کی تیرگی میں بھیج کر سراجِ منیر
وہ دن کو رات کے اتنے قریب لے آیا
کومل جوئیہ
No comments:
Post a Comment