Wednesday, 15 April 2026

ذات نبی سے عشق اشارہ علی کا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذات نبیﷺ سے عشق، اشارہ علیؑ کا ہے

سمجھا ہے جس نے رمز وہ پیارا علی کا ہے

مایوس اس کو کیسے کرے رب ذوالجلال

جس کو رہے خیال سہارا علی کا ہے

جس دن سے بو تراب لقب آپ کو ملا

یہ خاکساری فعل ہمارا علی کا ہے

جان رسولﷺ فاطمہ زہرا نے کہہ دیا

جو کچھ ہے میرا سارے کا سارا علی کا ہے

سب اہل معرفت ہیں حقیقت سے آشنا

دریائے معرفت کا کنارہ علی کا ہے

دونوں کی روشنی سے دو عالم ہے فیضیاب

پرچم نبیﷺ کا چاند، ستارہ علی کا ہے*

کیسے شمیم دین نہ پھیلے خدا گواہ

دین محمدیﷺ کو سہارا علی کا ہے


شمیم زمانوی​

No comments:

Post a Comment