عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
واہ کیا ذات مصطفائیؐ ہے
مرکزِ نُورِ کبریائی ہے
مصطفیٰﷺ آئینہ ہے آئینہ
جس میں خالق کی رونمائی ہے
تیرے کوچہ میں تاج والوں کو
یا نبیﷺ حسرت گدائی ہے
بخدا دستِ حق ہے دستِ نبیﷺ
ان کے ہاتھوں میں کُل خُدائی ہے
پیارے محبوبﷺ کی حسیں صورت
دستِ قدرت نے خود بنائی ہے
عابد بریلوی
No comments:
Post a Comment