Saturday, 18 April 2026

سر رسوا کی ہے عزت مرے سرکار کی چوکھٹ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سر رسوا کی ہے عزت مرے سرکارﷺ کی چوکھٹ

"دلِ مضطر کی ہے راحت مرے سرکار کی چوکھٹ"

اگرچہ ہے زمیں پر، اس کا ہے لیکن مقام اعلیٰ

رکھے ہے عرش کی رفعت مِرے سرکار کی چوکھٹ

اجالا فرش پر جس سے ہے طلعت عرش پر جس سے

دو عالم کی تو ہے زینت مرے سرکار کی چوکھٹ

تِرے زینے پہ میری آخری سانسیں نکل جائیں

میری ہر دم ہے یہ چاہت مرے سرکار کی چوکھٹ

ملائک، انبیاء، جن و بشر تعظیم کرتے ہیں

کچھ ایسی رکھتی ہے حُرمت مرے سرکار کی چوکھٹ

نہیں ہرگز تمنا اب ظفر کو باغ جنت کی

میری خاطر تو ہے جنت مرے سرکار کی چوکھٹ


ظفر حسین

No comments:

Post a Comment