شکر ہے غیر کو پہچان گئے
آج وہ میرا کہا مان گئے
آپ کی سمت نہ تھا رُوئے سُخن
آپ بے وجہ بُرا مان گئے
آج رِندوں میں بھی ہے شوقِ بہشت
چال کس کی ہے یہ ہم جان گئے
بچ گئے ترکِ تعلق کے سبب
ہر گھڑی مُفت کے احسان گئے
ان کی محفل میں ہو اور ذکرِ نصیر
واہ استاد،۔ تُجھے مان گئے
نصیر نیازی
No comments:
Post a Comment