Saturday, 13 June 2026

یوں تو سینے میں کئی تیر نکیلے اترے

 آنکھ کی راہ سے بُجھتے ہوئے لمحے اُترے

اقرباء جتنے تھے کشتی کے وہ سارے اترے

اس سے کہتے ہو کہ پھر لوٹنا ہو گا چھت پر

سانس کی لے کو جو تھامے ہوئے زینے اترے

چھا گئی بچوں کے چہرے پہ نئی ہریالی

آج پھر پیڑوں سے آنگن میں پرندے اترے

لوگ ساحل پہ تماشائی بنے بیٹھے رہے

بیچ دریا میں فقط ہم ہی اکیلے اترے

چیخ نکلی نہ کوئی آہ و فغاں کی میں نے

یوں تو سینے میں کئی تیر نکیلے اترے


حسن نظامی

No comments:

Post a Comment