عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جو رضائے مصطفیٰؐ، رب کی رضا جانے فقط
دل وہی ان کی اطاعت کا مزہ جانے فقط
ابتدا ہے نور جس کی ، نورِ اول جس کا نور
بس خدائے پاک اس کی انتہا جانے فقط
چاہے اپنا ہو پرایا ہو کوئی دشمن یا دوست
ہر کسی کو وہ سزاوارِ دعا جانے فقط
ان کی صحبت ان کی سیرت ان کی سنت ان کا خُلق
جو بھی اپنا لے وہ خود کو آئینہ جانے فقط
بس یہی کافی ہے اک عاصی کی بخشش کےلیے
مدحتِ سرکارﷺ اپنا مشغلہ جانے فقط
پھر بھلا کیونکر نہ ہوں اپنی دعائیں مستجاب
دل ہمارا پنج تن کا واسطہ جانے فقط
جی اے راجا
No comments:
Post a Comment