Saturday, 20 June 2026

دولت لالچ ہوس جھوٹ فریب نفرت یہ اب عیب نہیں

 پونجی


دولت لالچ ہوس

جھوٹ فریب نفرت

یہ اب عیب نہیں

انسانی فطرت میں

گھلے ملے رنگ ہیں

رونق ان کی ہے لبھاتی

دیکھنے والے کو چونکاتی

حیا ان پر اب ہمیں

بہت کم ہے آتی

سفر حیات کا مگر

ایک ہی جگہ

پہنچائے گا سب کو

مٹی کے تن کو

بچا کے رکھے گا کب تک


خدیجہ خان 

No comments:

Post a Comment