ایک صاحب نے نجومی سے کہا یہ تو بتا
کہہ رہا ہے کیا ستارہ اب مِری تقدیر کا؟
ہوتی ہے دائیں ہتھیلی میں مِرے کھجلی بہت
یہ بتا میرا مقدر کیا مجھے دِکھلائے گا
زائچہ دیکھا نجومی نے تو بتلایا انہیں
یہ نشانی ہے تجھے پیسہ بہت مل جائے گا
پھر کہا بائیں ہتھیلی میں بھی کُھجلی ہے بہت
تو کہا کہ سب یہ پیسہ خرچ بھی ہو جائے گا
پھر کہا کہ داہنے تلوے میں کُھجلی ہے بہت
تو یہ بتلایا کہ تُو لمبے سفر پر جائے گا
پھر کہا کہ بائیں تلوے میں بھی کُھجلی ہے بہت
تو کہا تو اس سفر سے جلد واپس آئے گا
پھر کہا کہ پیٹھ میں بھی میرے کُھجلی ہے بہت
تب نجومی نے بہت جھنجلا کے یہ اس سے کہا
تو کہاں سے آ گیا ہے کان کھانے کے لیے
تجھ کو خارش کا مرض ہے ڈاکٹر کے پاس جا
سید حشمت سہیل
No comments:
Post a Comment