Thursday, 11 June 2026

تعلق ترک کرنے سے محبت کم نہیں ہوتی

 تعلق ترک کرنے سے محبت کم نہیں ہوتی

بھڑکتی ہے یہ آتش دن بہ دن مدھم نہیں ہوتی

نبھانا آشنائی کر کے مشکل تو نہیں لیکن

کسی سے بھی محبت ناگہاں یکدم نہیں ہوتی

تمہاری سوچ پر ہیں منحصر رنگینیاں دل کی

یہ محفل بے وفائی سے کبھی درہم نہیں ہوتی

اتر جائے جو پورا امتحان و آزمائش میں

وہ چشم دل کبھی پھر آنسوؤں سے نم نہیں ہوتی

زمانہ چاہے جتنے رنگ و رخ بدلے حقیقت میں

نڈرتا مرد میداں موم کی مریم نہیں ہوتی

عجب دستور ہے ابرار اس دنیائے بے پر کا

شکستہ رنگ پتوں پر فدا شبنم نہیں ہوتی


خالد ابرار

No comments:

Post a Comment