پیاری لڑکی
سُنو پیاری لڑکی
میری ہتھیلی پر خُوشی کی تتلیوں کے سب رنگ سجے ہیں
اگر اجازت ہو تو
تمہارے اُداس چہرے پر مل دوں؟
پیاری لڑکی
تمہیں سب زندگی کہہ کر بُلاتے ہیں
اور زندگی ہمیشہ کی نہیں ہوتی
اگر اجازت ہو تو
میں تمہارا نام بدل دوں؟
پیاری لڑکی
ہمارے درمیان محبت کے باوجود
اک دیوار ہمیشہ رہتی ہے
اگر اجازت ہو تو میں
اپنی آنا کو کُچل دوں؟
پیاری لڑکی
تم میرے دل کی بھُول بھلیوں میں واپسی کا رستہ ڈُھونڈتی پھرتی ہو
اگر اجازت ہو تو جُدائی کی صورت اس مسئلے کا حل دوں؟
پیاری لڑکی
تم مان کیوں نہیں لیتیں کہ کئی صدیوں سے میرے دل کی مکیں ہو
اگر اجازت ہو تو
ثبوت میں گُزرا کل دوں؟
پیاری لڑکی
محبت ماہئ زرّیں نہیں
کہ خُوشی کے ساحل پر جی لے گی
اگر اجازت ہو تو اسے
میں آنسوؤں کا جَل دوں؟
پیاری لڑکی
جیون کی صدی میں خُوشی کا جو پِل میرا کُل اثاثہ ہے
اگر اجازت ہو تو نذرانے میں
تمہیں میں وہ پَل دوں؟
گل ارباب
No comments:
Post a Comment