فلمی گیت
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
دل ہتھیلی پر لے آئے رے
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
جان ہتھیلی پر لے آئے رے
تم نے پکارا ۔۔۔۔
آؤ بیٹھو ہمارے پہلو میں پناہ لے لو
میری جلتی ہوئی آنکھوں پہ یہ آنکھیں رکھ دو
اے میرے پیار کے خوابوں کی حسیں شہزادی
ہونٹ کیوں کانپ رہے ہیں، ذرا کچھ تو بولو
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
جان ہتھیلی پر لے آئے رے
تم نے پکارا ۔۔۔۔
آج کھیلو میری زلفوں سے اجازت ہے تمہیں
مجھ کو چھو لو مری نس نس میں شرارے بھر دو
میرے دلدار مری آنکھوں میں رہنے والے
میں تمہاری ہوں، مری مانگ میں تارے بھر دو
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
دل ہتھیلی پر لے آئے رے
تم نے پکارا ۔۔۔۔
نام روشن ہے تمہی سے مرے افسانے کا
زندگی نام ہے الفت میں جیے جانے کا
تم اگر ہم کو نہ ملتے تو یہ صورت ہوتی
لوگ لے جاتے جنازہ ترے دیوانے کا
تم نے پکارا اور ہم چلے آئے
دل جان ہتھیلی پر لے آئے
دل ہتھیلی پر لے آئے رے
تم نے پکارا ۔۔۔۔
حسرت جے پوری
محمد رفیع مرحوم اور سمن کلیانپور کا مشہور دوگانہ جو شمی کپور اور سادھنا سرگم پہ فلم راجکمار میں فلمایا گیا
رفیع جی کے دوگانے کی دوسری گائیکہ سمن جی کلیانپور بھی کل 31 مئی 2026 کو آنجہانی ہو گئیں۔
No comments:
Post a Comment