Saturday, 6 June 2026

خدا کے ہاں جب موازنۂ امم ہوا ہے

 خدا کے ہاں جب موازنۂ اُمم ہوا ہے

علیؑ کے بندوں کا نام پہلے رقم ہوا ہے

کہ گھر کے ملنے پہ جتنا ہوتا غریب ہے خوش

مِرے جنم پر بھی اُتنا ہی خوش اَلم ہوا ہے

غموں کی تعداد سے مجھے اب یہ لگ رہا ہے

یہ دل ہے کعبہ کہ سینہ صحنِ حرم ہوا ہے

وہاں سے جاتے ہوئے رُکا میں یہ دیکھ کر بس

کہ پیدا کتنی حسیں جبینوں پہ خم ہوا ہے

جہاں سے حملہ ہوا ہے، میں نے کہا تھا پہلے

کہ کوئی کھٹکا وہاں خدا کی قسم، ہوا ہے


دانش درانی

No comments:

Post a Comment