Friday, 5 June 2026

یہ آنسو روک رکھے ہیں بہ مشکل دن گزارے ہیں

 یہ آنسُو روک رکھے ہیں بہ مُشکل دن گُزارے ہیں 

تمہیں دِکھتے نہیں ہیں جو سبھی وہ غم تمہارے ہیں 

کُھلی زُلفیں ہنسی چہرہ تمہاری جھیل سی آنکھیں 

ہمیں پاگل نہ کر دیں یہ بہت دلکش نظارے ہیں 

ہماری اُنگلیوں سے آج تک خُوشبو نہیں جاتی 

کسی کے ریشمی گیسُو کبھی اتنے سنوارے ہیں 

کسے ٭وِشواس ہو گا ہم مِلن ٭تٹ چھُو نہیں پائے 

رہے نزدیک یوں جیسے ندی کے دو کنارے ہیں 

مہاجر ہو گیا ہوں دیو! کچھ مجبوریوں خاطر 

جواں ہونے لگے بچے بہت خرچے ہمارے ہیں


دویش دکشت دیو

٭وِشواس: اردو معنی؛ اعتبار، بھروسہ، اعتماد، یقین، عقیدہ، ایمان

٭تَٹ: اردو معنی؛ نہر، دریا، سمندر کا کنارہ، ساحل، گھاٹ، ڈھلوان


No comments:

Post a Comment