Friday, 14 June 2024

صلح فرمائی حسن نے اک نئے انداز کی

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت در مدح امام حسنؑ


صلح فرمائی حسنؑ نے اک نئے انداز کی

توڑ دی قوّت سیاست کے پرے پرواز کی

ہو گئی واضح حقیقت سلطنت کے راز کی

دھجّیاں کیا کیا اُڑیں دامانِ بدعت ساز کی

فکر خاطی شاملِ اسلام ہو سکتی نہیں

ایک ہے صلح حدیبۂ ہو یا صلح حسنؑ

ہے امات سے عیاں صاف رسالتؐ کا چلن

ہو گئی شرطوں میں ضم شام کی تاریخ کہن

جس نے تیار کیا ہر اموی کا مدفن

اب حریفوں  نے  تیری صلح کے تیور سمجھے


مضطر جونپوری

عباس حیدر زیدی 

No comments:

Post a Comment