عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
وہ ہنر ہو عطا میں بھی نعتیں لکھوں
شانِ صلِ علیٰ میں بھی نعتیں لکھوں
لفظوں کے اُتریں لولاک سے قافلے
ہو معطر فضا میں بھی نعتیں لکھوں
رو برو ہو نبیﷺ کا مدینہ سدا
ہو خدا کی رضا میں بھی نعتیں لکھوں
بند آنکھوں سے آئیں نظر جالیاں
یہ بھی ہو معجزہ میں بھی نعتیں لکھوں
اے خدا! عاصی عابد پہ کر دے کرم
در پہ ان کے کھڑا میں بھی نعتیں لکھوں
عابد علیم سہو
No comments:
Post a Comment