عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہے سب کو یہاں پر ملا تیرےؐ صدقے
کہ زندہ ہے ہر اک گدا تیرےؐ صدقے
ہمیں کب خبر تھی کہ مالک ہے کوئی
عیاں ہو گیا ہے خدا تیرےؐ صدقے
علؓی ہیں حسؓن ہیں حسینی ہے عالَم
ہے پنجتن گھرانہ سجا تیرےؐ صدقے
محبت کروں میں تو بڑھتا ہے رتبہ
کہ قرنی صحابی ہوا تیرےؐ صدقے
کہوں گا محمدﷺ محمدﷺ ہی ہر دم
ہے اندر کا گلشن ہرا تیرےؐ صدقے
نہ ساکن کی کوئی بھی سنتا تھا، لیکن
خدا تک گئی ہے صدا تیرےؐصدقے
کلیم ساکن
No comments:
Post a Comment