Friday, 14 June 2024

بستی حسین کی ہے بسائے گئے ہیں ہم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بستی حسین کی ہے بسائے گئے ہیں ہم

کرنے کو ذکر اس کا بنائے گئے ہیں ہم

زہرہؑ کے لاڈلے کا یہ رُتبہ عظیم ہے

سجدوں میں ان کے در پہ جُھکائے گئے ہیں ہم

افضل عبادتوں سے یہ میرا حسینؑ ہے

سجدوں کو روک کر یہ بتائے گئے ہیں ہم

ہاتھوں میں کھیلتا ہے یہ اللہ کے دیکھ لے

منظر حسین ایسا دکھائے گئے ہیں ہم

دنیا میں دیکھ ہم کو یہ کیسا شرف ملا

تم ہو حسینؑ والے بلائے گئے ہیں ہم

مٹی ہے کربلا کی ہمارے خمیر میں

زنجیر اس وجہ سے چلائے گئے ہیں ہم

دیکھا سجود کرتا وہ کعبہ بھی آج ہے

ہالۂ نور یہ ہی بتائے گئے ہیں ہم

جھولے کو مس ہوا تو یہ فطرس نے کہہ دیا

صدقہ حسینؑ کا جو اڑائے گئے ہیں ہم

قربا سے بس مودت کا وعدہ لیا ہے جو

جرار وہی وعدہ نبھائے گئے ہیں ہم


جرار حیدر

No comments:

Post a Comment