Friday, 14 June 2024

بسکے زہرا و نبی کے پھولوں سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بس کے زہراؑ و نبیؑ کے پھولوں سے

کربلا گلزارِ جنت ہو گئی

شہؑ نے رخصت دی جو نُورِ چشم کو

آنکھوں سے بینائی رُخصت ہو گئی

سر جو نیزے پہ چڑھا شہؑ کا تو اور

رُونما شانِ امامت ہو گئی

بے کفن اسجاد پر ان کے سلام

دُھوپ جن پر ابرِ رحمت ہو گئی


مرزا اوج لکھنوی

مرزا محمد جعفر اوج

No comments:

Post a Comment