خمارِ وصل سے مہکا ہوا تھا
ستارہ رات کا جاگا ہوا تھا
یہاں پر راستہ لکھنا منع ہے
کسی دیوار پر لکھا ہوا تھا
میں نہ کہتا تو گُھٹ کر مر ہی جاتا
گَلے میں ایک سچ اٹکا ہوا تھا
میں جالے کی طرح اپنے ہی دل کی
کسی دیوار سے لٹکا ہوا تھا
میں زاہد تھا مگر شاید نہیں تھا
میں اپنے آپ میں اُلجھا ہوا تھا
زاہد شمسی
No comments:
Post a Comment