بہار کے دنوں میں وبا
شہر میں بہار کے دنوں میں وبا ہے
اور محبت کے بوسے
ہمارے ہونٹوں پر اُگنا بند ہو گئے ہیں
شہر کے لوگوں نے آنکھوں کا متبادل
استعمال شروع کر دیا ہے
مثلاً وہ اب خواب نہیں دیکھتے
بلکہ وہ ادھ کھلی آنکھوں سے یہ دیکھتے ہیں
کہ شہر میں نئی داخل ہونے والی چیز بہار ہے یا موت؟
شہر میں نئی طرز کی بہار آئی ہے
کہ قبرستانوں کے چہرے
پھولوں سے زیادہ کھل گئے ہیں
قبروں کے کتبے سر سبز کھیتوں کھلیانوں سے زیادہ
بارونق اور واضح ہو گئے ہیں
مگر وبا سے مرنے والے لوگ آج بھی یہ سوال
پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر
ہماری موت کی وجہ کیا لکھی ہے؟
بہار یا وبا؟
مدثر عباس
No comments:
Post a Comment