Wednesday, 30 June 2021

اب نہ آئے گا دلربا پیارے

 اب نہ آئے گا دلربا پیارے

حرفِ بیکار ہے صدا پیارے

تُو ہے خورشید اک نئے دن کا

میں فقط شب کا ہوں دِیا پیارے

درد پہلے بھی یہ سنائے ہیں

اور لایا ہے کچھ نیا پیارے؟

میں تِرا نرم مخملی بستر

تُو مِرے چین کی دعا پیارے

آخری سِین ہوں کہانی کا

اب نہ دینا مجھے صدا پیارے


اویس علی

No comments:

Post a Comment