Tuesday, 29 June 2021

موت اک پرندہ ہے

موت اک پرندہ ہے

جو دیوار پہ بیٹھا، بے تاثر آنکھوں سے

ہم سبھی کے کاموں کو دیکھتا ہی رہتا ہے

ان بے ہودہ کاموں سے

اور ہمارے چہروں سے

جب کبھی اُکتائے گا

وہ ہماری رُوحوں کو

نوچ کے لے جائے گا


ماریہ ماروی

No comments:

Post a Comment