سنو مہ جبیں، پری وش
تمہارا سنہری دھوپ جیسا
اُجلا چہرہ
نظاروں کے دل میں شمار ہوتا ہے
تمہاری آنکھیں
چلتے پھرتے اور چمکتے دمکتے
اس تارے جیسی ہیں
جسے فلک نے
اس جگہ رکھا ہوا ہے
جہاں سے اسے پوری دنیا دیکھ سکتی ہے
جس کی روشنی
اندھے بھی محسوس کر سکتے ہیں
شاہد ریاض
No comments:
Post a Comment