لاؤڈ میوزک
بلیٹن کا آغاز کریں گے چھوٹی خبر سے
اک لڑکی کی لاش ملی ہے کھیتوں میں سے
جس کا دوپٹہ اس کے منہ میں گُھسا ہوا ہے
اگلی خبر میں اک بچہ ہے
جس کو بعد از بد فعلی کے مار دیا ہے
چھوٹی خبریں، روز معمول کی چھوٹی خبریں
بچی بچہ، بکری، بِلا، ریپ کے وِکٹم
روز کی خبریں
چھوٹی خبریں
روز معمول کی چھوٹی خبریں
ان سب میں اک بڑی خبر ہے
ملک کے سب سے تگڑے شخص کی کتیا نے
کل چھ پِلوں کو جنم دیا ہے
بڑی خبر ہے
خوشی منائیں، بڑی خبر ہے
اس کے علاوہ کوئی خبر بھی بڑی نہیں ہے
باقی خبریں بعد میں ہوں گی
میری بیٹی اپنے سکول سے لوٹی نہیں ہے
عثمان نیاز
No comments:
Post a Comment