Thursday, 16 January 2025

سارے جہاں کو ان کا خریدار دیکھ کر

 سارے جہاں کو ان کا خریدار دیکھ کر

ڈر لگ رہا ہے مصر کا بازار دیکھ کر

میں اڑ رہی ہوں چاند ستاروں کے باغ میں

ہونٹوں پہ تیرے پیار کا اظہار دیکھ کر

آنکھوں میں آج اس کے سمندر ہے موجزن

پتھر پگھل رہا ہے میرا پیار دیکھ کر

دنیا کو دیکھنے کا نظریہ بدل گیا

اللہ کے رسولﷺ کا کردار دیکھ کر

دن ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ماں اور باپ کا

آنگن میں نفرتوں کی یہ دیوار دیکھ کر

کم ظرف بے ضمیر کے شر سے بچو صبا

احساس بھی کیا کرو معیار دیکھ کر


صبا بلرامپوری

صبا بلرام پوری

No comments:

Post a Comment