Friday, 17 January 2025

سزائیں مل چکیں عہد وفا کے بھول جانے کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سزائیں مل چکیں عہد وفا کے بھول جانے کی

عطا کر اب ہمیں توفیق یا رب در پہ آنے کی

ہوا ایسی چلے پھر سے عمر کا دور آ جائے

رسول اللہﷺ کا صدقہ پلٹ دے رُت زمانے کی

علیؑ کی قوت بازو عطا کر دے ہر مسلماں کو

مٹا دے اس کو جو کوشش کرے اس کو مٹانے کی

پڑے کفار سے پالا تو ہم میداں میں ڈٹ جائیں

رہِ حق میں عطا کر ایسی ہمت سر کٹانے کی

کسی صورت سے احمر روضۂ محبوبﷺ تک پہنچے

مدد کچھ غیب سے کر دے خدایا! اس کے جانے کی


احمر لکھنوی

قاری انوارالحق

No comments:

Post a Comment