دل دنیا برباد کریں گے
تجھ کو اتنا یاد کریں گے
تنہائی سے پیار ہے جن کو
ویرانے آباد کریں گے
غیروں سے امید لگی ہے
اپنے کیا امداد کریں گے
تیرا ساتھ نہیں ہے، لیکن
ہر دم تجھ کو یاد کریں گے
تجھ سے دل کی باتیں کر کے
دل کی دنیا شاد کریں گے
فرحت جانے کب وہ ہم کو
زلفوں سے آزاد کریں گے
عمران فرحت
No comments:
Post a Comment