Friday, 31 January 2025

دلاسہ دیتے ہیں آقا اداس لوگوں کو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دلاسہ دیتے ہیں آقاﷺ اداس لوگوں کو

بلا کے دور سے وہ اپنے پاس لوگوں کو

بس ایک اسم نے چہروں کو نور بانٹا ھے

عجب وگرنہ تھا خوف و ہراس لوگوں کو

حضورِ آئے تو پوری ہوئی ہر اک خواہش 

کئی یُگوں سے تھی اُمید، آس لوگوں کو

در حضورؐ سے نسبت پہ فخر کرتے رہیں

اگر ہے زم زم  و کوثر کی پیاس لوگوں کو

پلٹ کے جو بھی ہے آیا وہ مضطرب ہی رہا 

نہ ہجرِ طیبہ کبھی آیا راس لوگوں کو

برہنگی تھی کچھ ایسی کہ شرمسار تھے سب 

عطا ہوا ہے مودت لباس لوگوں کو

لعاب دہن ہے شامل حضورﷺ کا عمران 

جو آ رہی ہے کنویں سے مٹھاس لوگوں کو


عمران شریف

No comments:

Post a Comment