زمین کا مذہب
نہیں ہے کوئی زمیں کا مذہب
جو جی آئے
بناؤ اس پر
وہ مسجدیں ہوں کہ شوالے
وہ گردوارے کہ ہوں کلیسا
نہیں ہے کوئی زمیں کا مذہب
جو چاہو
مسجد کو توڑ کر تم
مہان مندر کا روپ دے دو
جو چاہو
مندر کو توڑ کر تم
عظیم مسجد کا رنگ دے دو
کہ ان کو شکلِ صلیب دے دو
ہر ایک صورت
زمیں زمیں ہے
زمیں کا مذہب کوئی نہیں ہے
شفق تنویر
No comments:
Post a Comment