بوگن ویلیا کی وارفتگی دیکھ کر
تناور پیڑ کھجور سے وارفتگی
یوں کہ جیسے
اس کی توانائی تیری قوت کی ضامن ہو
بے ساختہ بالیں ہوتی
یوں کہ
محفوظ ہوتی موسموں کی جولانیوں سے
تودا سوخت نہ سہی
مگر تیری فروماندگی
لرزاں و جھلسی تازگی
بزبان خود مستفتی ہوئی
یوں کہ
فضیلت کفالت کو ہے
محض تونگری کو نہیں
بالا دستی فرضیت کی بجا آوری میں ہے
محض تناوری میں نہیں
شمیم علوی
No comments:
Post a Comment