Wednesday, 29 January 2025

انجانے جزیروں پر قدم رکھنے سے پہلے جان لو

 انجانے جزیروں پر

قدم رکھنے سے پہلے

جان لو کہ

بے آباد جگہ آسیب زدہ بھی ہو سکتی ہے

بستی بسانے سے پہلے جن کی خوشنودی لازم آتی ہے

بسے رہنے کا معاوضہ

کلابتونی پہناوے

زرق چڑھاوے

مرضع کندنی پرنیاں ہیں

اشرفی بوٹی والے کمخواب کا

سربار بھی ادا کرنا ہوتا ہے


شمیم علوی

No comments:

Post a Comment