Tuesday, 28 January 2025

ہوا کفر کا دور اندھیرا عرب سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

نبیؐ کا وصال" سے اقتباس"


ہوا کفر کا دور اندھیرا عرب سے

کہ وحدت کا پھوٹا سویرا عرب سے

نبیؐ جی کہ تکمیلِ دیں کر چکے تھے

خدا کی طرف کوچ کرنے چلے تھے

ضرورت نہ تھی ان کو دنیا کی پیارے

فرائض ادا کر چکے تھے وہ سارے

ملا واپسی کا انہیں حکم اب کے

نبیؐ اپنی ہر بات میں سچے نکلے

نبیؐ جی کے لب پر تھے شہداء کے چرچے

کہ حج کے سفر کو ہوئے دو مہینے

اُحد کے شہیدوں کی یاد آ رہی تھی

ادھر بس طبیعت کھنچی جا رہی تھی

اُحد جا کے شہداء کی خاطر دعا کی

بہت مغفرت کے لیے التجا کی

نبیؐ کے لبوں پر ہوا ذکر تازہ

ابھی مر کے رخصت ہوئے جیسے شہداء

وہاں ایک تقریر بھی کی نبیؐ نے

مخاطب ہوئے اس طرح حاضریں سے

میں جاتا ہوں کوثر پہ اب تم سے پہلے

میں آگے چلوں، تم چلے آؤ پیچھے


حافظ کرناٹکی

امجد حسین

No comments:

Post a Comment