سفر اندر سفر کرتے اگر تم
کہانی مختصر کرتے اگر تم
ہمیں منظور تھے سارے تماشے
کسی عنوان پر کرتے اگر تم
سیاست مسئلہ کوئی نہیں تھا
کسی کے نام پر کرتے اگر تم
ہمارے رابطے کٹنے لگے ہیں
کہیں پھر نامہ بر کرتے اگر تم
حقیقت کھل کے آ جاتی نظر میں
حقیقت پر نظر کرتے اگر تم
علمدار عدم
No comments:
Post a Comment