Thursday, 30 January 2025

سنبھل گیا ہوں کہ یہ وقت بھی کڑا ہوتا

 سنبھل گیا ہوں کہ یہ وقت بھی کڑا ہوتا

فراق میں جو مزاجاً میں چڑچڑا ہوتا

خدا کا شکر کہ ہوں مطمئن بچھڑ کر بھی

وگرنہ اب بھی تِری راہ میں کھڑا ہوتا

اگر تمام نہ ہوتا جنونِ عشق، تو میں

تِری گلی میں کہیں خاک پر پڑا ہوتا

بھلا ہے تجھ سے تعلق کا ٹوٹنا، ورنہ

ہر ایک سے میں تِرے واسطے لڑا ہوتا

یہ میری ماں کی دعاؤں کا اثر ہے ورنہ

میں چھوٹے گھر کا کہاں آدمی بڑا ہوتا


عمار مہدی

No comments:

Post a Comment