کون کس کو یہاں دغا دے گا
وقت سب کچھ ہمیں بتا دے گا
باپ بیٹا جدا ہوئے جس دن
گھر تباہی کا پھر پتا دے گا
یاد اپنوں کی آئے گی اس پل
جب کوئی بے سبب قضا دے گا
اپنے کرموں کا لینا دینا ہے
کون کس کو یہاں سزا دے گا
کام کوئی تو نیک کر ساغر
دینے والا تجھے صلہ دے گا
ساغر سیالکوٹی
No comments:
Post a Comment