Thursday, 30 January 2025

نظارا کر سکوں میں آ کے صبح و شام یا مصطفیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نظارا کر سکوں میں آ کے صبح و شام یا مصطفیٰؐ

مِرے طیبہ کو جانے کا کریں انتظام یا مصطفیٰؐ

تیرے دیوانوں کی گنتی کوئی کر ہی نہیں سکتا

تیرا لطف و کرم ہو جائے خاص وعام یا مصطفیٰؐ

اجازت مجھ کو مل جائے آپ کے در پہ آنے کی

خدا را! کیجیے میرا یہی اک کام یا مصطفیٰؐ

آپ کے نام پہ کر دوں میں قرباں زندگی ساری

پڑھوں پل پل میں اپ ہی پہ درود و سلام یا مصطفیٰؐ

سنہری جالیوں کی دید کو آنکھیں ترستی ہیں

ان آنکھوں میں یہی بس ایک ہے پیغام یا مصطفیٰؐ

میں پیاسا ہوں آپ کی دید کا بھر دیں میرا بھی جام

یونہی لوٹوں نہ دنیا سے میں تشنہ کام یا مصطفیٰؐ

الٰہی روضہ دکھا دے اب تو مجھ کو آقاﷺ کا

میں ان سے جا کے مل پاؤں ہے جن کا نام یا مصطفیٰؐ

تمنا دل کی ہےمیری،  یہی تمنا میری بر آئے

مؤدب ہو کے آپ سے ہوں میں ہم کلام یا مصطفیٰؐ

یعقوب آپ کی چاہت میں تڑپتا ہے میرے آقاؐ

میرے دل کو ذرا سا بھی نہیں آرام یا مصطفیٰؐ


محمد یعقوب

No comments:

Post a Comment