Sunday, 26 January 2025

رشتوں کی گہرائی لکھ

 رشتوں کی گہرائی لِکھ

ہر کاغذ پہ کھائی لکھ

اس پہ ہی الزام نہ دھر

خود کو بھی ہرجائی لکھ

منہ مت پھیر حقیقت سے

شعروں میں سچائی لکھ

قِصّہ جھُوٹ لگے گا سب

مت اتنی اچھائی لکھ

بالشتوں سے ناپ ذرا

سایوں کی لمبائی لکھ

آ جا شب کے ماتھے پر

آج نہ تُو تنہائی لکھ

چاہت کے افسانے کا

عُنواں ہی رُسوائی لکھ


سندیپ ٹھاکر

No comments:

Post a Comment